آئندہ اشتہاری مہم پر وزیراعلیٰ پنجاب کی تصویر نہیں ہو گی، سرکاری وکیل کی یقین دہانی، عدالت نے درخواست نمٹا دی

Nov 30, 2023

لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ نے نگران وزیر اعلیٰ کی تصویر کے ساتھ اشتہاری مہم کے خلاف درخواست سرکاری وکیل کی یقین دہانی کے بعد نمٹا دی۔ جسٹس سلطان تنویر نے سماعت کی درخواست میں سرکاری خزانے سے ترقیاتی منصوبوں پر محسن نقوی کی تصویر لگا کر تشہیر کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا۔ دوران سماعت سرکاری وکیل نے آئندہ اشتہاری مہم نگراں وزیر اعلی کی تصویر کے ساتھ نہ کرنے کی یقین دہانی کر دی۔ عدالت نے درخواست نمٹا دی۔

مزیدخبریں