اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں انتخابات میں تاخیر کے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کیلئے جلد سماعت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ وکیل و سیاسی رہنما ظفر علی شاہ نے جلد سماعت کی درخواست دائر کی‘ جس میں مئوقف اختیار کیا گیا ہے کہ جسٹس اطہر من اللہ نے اپنے نوٹ میں صدر اور الیکشن کمشن کو انتخابات میں تاخیر کا ذمہ دار قرار دیا۔ سپریم کورٹ کے جج کی آبزرویشن کے باوجود انتخابات موجودہ سیٹ اپ کے تحت ہو رہے ہیں، انتخابات تاخیر کے ذمہ دار ہی انتخابات کی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔
انتخابات میں تاخیر کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کیلئے جلد سماعت کی درخواست دائر
Nov 30, 2023