اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس ہوا۔ سندھ کی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر تبادلہ خیال کیا۔ بلدیاتی نظام اور ایم کیو ایم کی تجاویز پر غور کیا گیا۔ احسن اقبال کی رہائش گاہ پر جاری اجلاس میں سعد رفیق‘ ایاز صادق ‘ بشیر میمن‘ مصطفیٰ کمال‘ فاروق ستار اور امین الحق شامل تھے۔