لاہور(سپورٹس رپورٹر) برطانوی جامعہ نے غزہ کیلئے عطیات جمع کرنے والے پاکستانی نژاد برطانوی سابق باکسر عامر خان کی میزبانی کرنے اور جامعہ میں فلاحی پروگرام کے انعقاد سے انکار کردیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر باکسر عامر خان نے موصول ہونے والی ای میل کا سکرین شارٹ شیئر کیا۔مذکورہ پوسٹ میں شیئر کیے گئے ای میل سے معلوم ہوتا ہے کہ جامعہ نے فنڈ ریزنگ پروگرام کو یہود مخالف ہونے کی وجہ سے منسوخ کیا ہے۔ برطانوی اخبار جوئش کرونیکل (جے سی) کے ذریعے ان کے علم میں آیا ہے کہ 16 دسمبر کو کوئین میری یونیورسٹی لندن میں ’این ایونگ وود عامر خان‘ کے موضوع سے آپ کی ایک تقریب منعقد ہو رہی ہے۔