فلسطین میں حق و باطل معرکے میں مجاہدین اسلام ہر لحاظ سے برتری پر :سعد رضوی

لاہور ( خصوصی نامہ نگار )تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد حسین رضوی نے حماس اور غزہ کے درمیان عارضی جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں جاری حق و باطل کے معرکے میں مجاہدین اسلام ہر لحاظ سے برتری پر ہیں۔ اسرائیلی کابینہ نے حماس کی قید سے چھوٹنے والوں پر بیانات دینے کی پاپندی لگائی ہے تاکہ مسلمانوں کا حسن سلوک والا خوبصورت چہرہ دنیا کے سامنے نہ آئے۔ یہود و نصاریٰ کے آزادی اظہار رائے کے غباروں سے ہوا نکلتی جارہی ہے۔ میڈیا کنٹرول کرکے مسلمانوں کو دہشت گردی کا لیبل پہنانے والے خود سب سے بڑے دہشت گرد ہیں۔اسلام جنگی قیدیوں سے حسن سلوک کی تعلیم دیتا ہے،جن چند قیدیوں کی چیدہ چیدہ باتیں سوشل میڈیا پر آئیں ان سے یہود و نصاریٰ کے اسلام مخالف بیانیے کو کاری ضرب پہنچی ہیں۔جدت کے اس دور میں غزہ کے مسلمانوں کو انٹرنیٹ تک بھی رسائی نہیں کہ اس سے اسرائیل اور اسکے حامیوں کےجنگی جرائم کا پردہ چاک کر سکیں۔

ای پیپر دی نیشن