لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے ٹریفک پولیس کی جانب سے پولٹری فارم کی گاڑیوں کو روک کر ہراساں کرنے کےخلاف درخواست برائے فیصلہ سی ٹی او کو ارسال کرنے کا حکم دےدیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی مرغیوں کو مرنے سے نہیں بچا سکتے، درخواست پر نوٹس جاری نہیں کیے جا سکتے، ہائیکورٹ کا مذاق مت بنائیں، درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ پولیس گاڑیوں کو کئی کئی گھنٹے کھڑا رکھتے ہیں، برائلر مرغیاں زیادہ سردی یا زیادہ گرمی کے باعث مر جاتی ہیں۔ عدالت پولٹری فارم کی گاڑیوں کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے۔
مرغیاں مرنے سے بچا سکتے نہ درخواست پر نوٹس جاری ایسی درخواستوں سے ہائیکورٹ کا مذاق مت بنائیں
Nov 30, 2023