لاہور (نامہ نگار) چینی صوبہ جیانگ سو پولیس کے اعلی سطحی وفدکی ڈپٹی ڈی جی پبلک سکیورٹی تین یونگ شنگ کی زیرصدارت اپنے دورے کے اختتامی مرحلے میں سنٹرل پولیس آفس آمد،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی اور پنجا ب پولیس اور جیانگ سو پولیس کے اعلیٰ افسران کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ فالو اپ میٹنگ میں جیانگ سو پولیس کی طرف سے پنجاب پولیس کے مختلف یونٹس کے دوروں سے حاصل ہونے والے نتائج کا جائزہ لیا گیا اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔چینی صوبے جیانگ سو کے سینئر پولیس افسران کے وفدنے ماڈل پولیس سٹیشن مزنگ کا دور ہ کیا۔ مسٹر تین یونگ شنگ، ڈپٹی ڈی جی پبلک سکیورٹی نے آٹھ رکنی وفد کی قیادت کی۔چینی وفد نے سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشن مزنگ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ نے چینی وفد کو سٹیٹ آف دی آرٹ سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشن کی اپ گریڈیشن، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور تھانہ کلچر میں بہتری سے متعلق آگاہ کیا۔