کراچی(کامرس رپورٹر) روشنیوں کے شہر کراچی میں کنٹری بزنس اینڈ ڈویلپرز کے باوقار منصوبے ”کنٹری ریذیڈنسز“ کا شاندار افتتاح کر دیا گیا۔ یہ منصوبہ سکیم 33 کے تیزی سے ترقی حاصل کرتے علاقے میں شہر کے مستقبل کا دوسرا بڑا مرکز بننے جا رہا ہے۔ 26 نومبر بروز اتوار پراجیکٹ کی لانچ تقریب میں اہم سیاسی شخصیات سمیت شہر بھر کے معزز افراد نے شرکت کی۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے فیتہ کاٹ کر پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔ اور گرانہ ڈاٹ کام نے ایک ہی رات میں 100 سے زائد یونٹس کی بکنگ کنفرم کی۔ کنٹری ریذیڈنسز کا اہم مقام اسے جناح ایونیو، موٹر وے ایم نائن اور یونیورسٹی روڈ سے رابطہ اسے ترقی کا مرکز بناتا ہے۔ کنٹری ریذیڈنسز میں گرویدہ کرتے لگژری اپارٹمنٹس ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ یہ صرف ایک سٹرکچر نہیں بلکہ آرٹ کا وہ شاہانہ انداز ہے، جس کی تکمیل پریمیم انٹیریئر فنشز سے ہوتی ہے۔ اور جو خوبصورتی کی ایک نئی تعریف بیان کرتی ہے۔