لاہور(کامرس رپورٹر ) پنجاب دانش سکول اینڈ سنٹر آف ایکسی لینس اتھارٹی کے وفد نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا مطالعاتی دورہ کیا۔لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور ٹیکس سے لے کر پالیسی سازی میں نجی شعبے کے کردار تک کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیئے۔ پنجاب دانش سکول اینڈ سنٹر آف ایکسی لینس اتھارٹی کے وفد کی قیادت منیجنگ ڈائریکٹر احمر ملک کر رہے تھے۔ اس موقع پر کرنل (ر) جواد احمد اور عمر فیاض نے بھی خطاب کیا۔