لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلے ٹیسٹ کیلئے پرتھ میں ڈراپ ان پچز کا کام مکمل ہوگیا۔ان 5 ڈراپ ان پچز پر بھی واکا گراو¿نڈ والی گھاس اور مٹی کا استعمال کیا گیا، ایک ڈراپ ان پچ کا وزن 25 ٹن کے قریب ہے اور اس کی تنصیب میں دو دن لگے ہیں۔دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر تک کھیلا جائے گا، پرتھ میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کو ویسٹ ٹیسٹ کا نام دیا گیا ہے۔