آسٹریلیا میں بابر بمقابلہ سمتھ توجہ کا مرکز ہو گا:سرفراز احمد

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے کہا ہے کہ دورہ آسٹریلیا میں بابر بمقابلہ سمتھ اور سٹارک بمقابلہ شاہین مداحوں کی توجہ کا مرکز ہو گا۔بابر اعظم اور سٹیو سمتھ دونوں ہی عالمی معیار کے بیٹر ہیں، بینو قادر ٹرافی میں ان دونوں کھلاڑیوں کو لائیو ایکشن میں دیکھنا نوجوان کرکٹرز کیلئے بہترین موقع ہو گا۔ شاہین آفریدی اور مچل سٹارک بہترین باؤلرز ہیں جو کسی بھی وقت مخالف ٹیم کو پریشان کر سکتے ہیں، فینز شاہین آفریدی اور ڈیوڈ وارنر کا ٹاکرا دیکھنے کے منتظر ہوں گے۔ آسٹریلیا کی کنڈیشنز ہمیشہ چیلنجنگ ہوتی ہیں، 2 مرتبہ آسٹریلیا کا دورہ کیا ہے، یہاں سیکھنے کا بہت موقع ملتا ہے۔ بیرونِ ملک مقیم پاکستان کرکٹ ٹیم کے فینز پاکستان ٹیم کی حمایت کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن