حنیف عباسی کا شیخ رشید احمد کو کارکردگی کے حوالے سے مناظرے کا چیلنج

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سابق وفاقی وزیر و حلقہ این اے 55 سے مسلم لیگ(ن)کے متوقع امیدوار حنیف عباسی نے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو کارکردگی کے حوالے سے مناظرے کا چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو جھوٹ اور سچ کا پتہ چلنا چاہیئے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ٹرانسپورٹرز رہنمائوں لالہ مہر خان نیازی،بشیر بٹ،محمد نثار،ملک خالد اور سردار ذوالفقار کی سربراہی میں جنرل بس سٹینڈ لاری اڈہ پیر ودھائی کی نومنتخب یونین کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، نومنتخب صدر راجہ خاقان جمیل،جنرل سیکرٹری ملک شہباز،نائب صدورسیف اللہ خان نیازی،راجہ خالد قمر زمان اشرف حسینی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد اون الحسین جوائن سیکرٹری محمد مہران خان سیکرٹری فائنانس افتاب حسین عباسی سیکرٹری اطلاعات جاوید خان نے حلف اٹھایا،حنیف عباسی نے کہا کہ ہم نے اس راولپنڈی کو صاف ستھرا کر دیا ہم نے گندگی کے ڈھیروں کا خاتمہ کر دیا ہم نے بڑے بڑے ہسپتال بنا دئیے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ اف کارڈیالوجی  میں40 فیصد لوگ کے پی کے سے آتے ہیں باقی مانندہ لوگ ازاد کشمیر اور پنڈی ڈویژن سے آتے ہیں، شہر کی تعمیر و ترقی میں اور اپ کا ساتھ دینے میں جو عہد کیا ہے اللہ تعالی مجھے اور اپ کو اور میرے ساتھیوں کو خاص طور پر ضیا اللہ شاہ کو اور میرے سارے چیئرمین وائس چیئرمینوں کو اس پر پورا اترنے کی توفیق عطا فرمائے میں ٹرانسپورٹروں کے مسائل کے حل کیلئے اپ کے چند قدموں کے فاصلے پر موجود ہوں جب بھی آپ آئیں گے ہم مل کران کو حل کریں گے

ای پیپر دی نیشن