قومی انسداد پولیو مہم بھرپور انداز میں جاری ہے، ڈاکٹر ندیم جان

Nov 30, 2023

اسلام آباد(خبرنگار)نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ قومی انسداد پولیو مہم بھرپور انداز میں جاری ہے،عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے 500 بنیادی مراکز صحت کو بہتر بنایا جارہا ہے،میڈیا انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے کردار ادا کرے پولیو کے خاتمے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں قومی انسداد پولیو مہم میں کوئی رکاوٹ پیش نہیں آرہی انہوں نے کہا کہ قومی ہیلتھ کارڈ کی سہولت سے تمام غریب مستفید ہورہے ہیں۔ہم اس کو مزید پائیدار بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبوں کے ساتھ مل کر ایک میکنزم لارہے ہیں تاکہ ایک پاکستان،ایک پالیسی اور ایک نظام ہو۔انہوں نے کہا کہ ہیپا ٹائٹس سی کے کنٹرول کا پروگرام لائے ہیں،گوبل فنڈ کے تعاون سے ہمارے پروگرام جاری ہیں۔ ٹی بی،ملیریا اور ایچ آئی وی کی انسداد کے پروگرام جاری رہیں گے انہوں نے کہا کہ 432 ملین ڈالر کا قومی ہیلتھ سپورٹ پروگرام سے ملک بھر میں ہسپتالوں میں بہتری لائیں گے۔جہاں آلات یا انفراسٹرکچر درکار ہوگا اس فنڈ سے وہ مہیا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی پولیو ٹیموں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔کام اچھا ہورہا ہے۔خطرات کی وجہ سے ہم محتاط ہیں،ہم نے اس پروگرام کو آگے بڑھانا ہے

مزیدخبریں