جسٹس (ر)مظہر عالم میاں خیل کمپٹیشن اپیلٹ ٹریبیونل کے چیئرمین مقرر

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی حکومت  نے پشاور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس اور سْپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر)مظہر عالم میاں خیل کوتین سال کی مْدت کے لئے کمپٹیشن اپیلٹ ٹریبیونل کا چئیرمین مْقرر کر دیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے بْدھ کے دِن ہونے والے اِجلاس میں اِس تقرری کی منظوری دی۔ اِس وقت ٹریبیونل میں 212  اپیلیں زیرِاِلتوا ہیں ۔ِپچھلے دس سال میں سے ساڑھے سات سال ٹریبیونل غیر فعال رہا ہے جِس کی وجہ سے کاروباری ادارے ہائی کورٹ میں سی سی پی آرڈرز کے خلاف رِٹ پٹیشنز دائر کرتے رہے ۔ ابھی تک ایسی 140 رِٹ پٹیشنز دائر ہو چْکی ہیں۔سی سی پی نے اس تقرری کا خیر مقدم کیا ہے اور اْمید ظاہر کی ہے کہ مکمل فعال کمپٹیشن اپیلٹ ٹریبیونل زیرِاِلتوا اپیلوں پر بر وقت فیصلے جاری کرے گا۔ فیصلوں میں تاخیر سے چینی ، سیمنٹ ، کھاد،ٹیلی کام، بینکوں اوراشیائے صرف سمیت اہم شعبوں میں ضروری سی سی پی آرڈرز کے نفاذ پر منفی اثر ہواہے۔

ای پیپر دی نیشن