راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) سابق ایم این اے اور مسلم لیگ (ن) راولپنڈی سٹی کے جنرل سیکرٹری حاجی پرویز خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میاں نوازشریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت حق و سچ کی فتح ہے قائدمسلم لیگ (ن) نے تلخ ترین لمحوں میں بھی کبھی ہمت نہیں ہاری اور بہادری وثابت قدمی سے اپنے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد کیسز کا مقابلہ کیا اور آج اللہ تعالی نے میاں نوازشریف کو سرخرو کیا انھوں نے کہا کہ پارٹی قائدین اور کارکنوں کو ہمیشہ اپنے قائد کی بے گناہی کا یقین تھا، انہوں نے بھی بہادری سے اپنے قائد کا بھرپورساتھ دیا اور آئندہ بھی اپنے قائد کیساتھ ہر طرح کے حالات میں کھڑے رہیں گے ۔
میاں نوازشریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت حق و سچ کی فتح ہے،حاجی پرویز خان
Nov 30, 2023