دین کے پیغام کو آگے بڑھانے کو نوجوان اپنی ذمہ داری سمجھیں ،انیق احمد

اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر مذہبی امورانیق احمد نے اسلام آباد میں ’’قرآن اور آج کا نوجوان ‘‘کے عنوان پر منعقدہ کیپٹل یوتھ ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ دین کے پیغام کو آگے بڑھانے کی ذمہ داری کو نوجوان اپنی ذمہ داری سمجھیں ہمیں اپنے نوجوانوں سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہیں انہوں نے ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کا نوجوان ہم سے زیادہ با صلاحیت ہے ہمارے نوجوان دنیا کے ہر علم کو مسلمان کریں سرکار دو عالمؐ کی آمد عہد قدیم کا خاتمہ اور عہد جدید کا آغاز ہے ہم قرآن کے بغیر زندگی گذارنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے انہوں نے نوجوانوں کو خصوصی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم کی آیات کو پڑھا جائے سمجھا جائے اور عمل کیا جائے اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام قائم کرنا ہماری مشترک ذمہ داری ہے پاکستان کے مستقبل کی تشکیل میں نوجوانوں کا کردار کلیدی ہے

ای پیپر دی نیشن