نوازشریف کا ایون فیلڈ ریفرنس میں باعزت بری ہوناحق وسچ کی فتح ہے، سجاد خان

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اورامیدواراین اے 56سجاد خان نے کہاہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ سے ہمارے قائدمیاں محمدنوازشریف کے ایون فیلڈ ریفرنس میں باعزت بری ہونے اورنیب کی جانب سے فلیگ شپ ریفرنس کے خلاف اپیل واپس لینے کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آبادہائی کورٹ نے انصاف کا بول بالاکردیاہے اورمیاں نوازشریف کوان ددنوں کیسوں میں باعزت طورپربری ہونے پرمبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی نے ہمارے قائدمیاں نوازشریف کوبلاخرخردنیاکے سامنے سرخروکردیاہے آج حق وسچ کی فتح ہوئی ہے میاں نوازشریف نے اپنامعاملہ اللہ تعالی پرچھوڑرکھاتھاجس کانتیجہ آج سامنے آیاہے کہ انصاف کابول بالا ہوگیاہے.

ای پیپر دی نیشن