یہود و ہنود مسلم ریاستوں میں معیشت کے ذریعے پنجے گاڑ چکے ہیں:محمد شاہد غوری 

Nov 30, 2023

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ قبلہ اول کی آزادی اور فلسطین کی خودمختاری مسلمانوں پر فرض ہے، یہود و ہنود تمام مسلمان ریاستوں میں معیشت کے ذریعے اپنے پنجے گاڑ چکے ہیں، مسلمانوں کی کمزور معاشی، سیاسی، مذہبی ،ثقافتی صورتحال کو مستحکم بنانے کے لیے مسلمانوں کو اپنا عالمی بینک اور اپنی مشترکہ فوج تشکیل دینا ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،محمد شاہد غوری نے کہا کہ اسرائیلی دہشت گردی ،انتہا پسندی پر عرب ممالک کی مجرمانہ خاموشی سوالیہ نشان ہے، اقوام متحدہ ،او ائی سی، یورپی یونین اور دیگر عالمی طاقتوں کو فلسطین پر جنگ بندی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، سعودی عرب سمیت دیگر عرب ریاستوں کو اسرائیل سے اپنے سفارتی تعلقات ختم کرنے چاہئیں، اس موقع پر صوبائی صدر شمالی پنجاب محمد زاہد حبیب قادری ، ضلعی صدر گجرات مفتی ظفر اللہ شاکر، ضلعی رہنما منڈی بہاو¿الدین محمد ابرار رضوی ، سٹی صدر گوجرانوالہ عطا الرحمان خان صافی نے بھی خطاب کےا۔

مزیدخبریں