حافظ آباد: نامور پنجابی شاعر محمد حنیف ساقی 69برس کی عمر میں انتقال کرگئے

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی) ”جدوں پڑھاں درود میں ساہنواں چوں سرکارﷺ دی خوشبو آندی اے “سے شہرت پانے والے ملک کے نامورپنجابی شاعر محمد حنیف ساقی یہاں محلہ بہاولپورہ میں 69برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ مرحوم سوچ دی سولی سمیت 8سے زائد کتابوں کے مصنف تھے۔رانودا ویاہ انکا معاشرے کا بہترین عکاس کلام تھا۔ جبکہ ملک کے بے شمار قوال اور نعت خواں بھی انکانعتیہ کلام پیش کرکے شہرت دوام پاچکے ہیں۔ محمد حنیف ساقی 1954میں  حافظ آباد میں پیدا ہوئے ۔مرحوم کو مقامی علاقائی اور نیشنل ایوارڈز سے بھی نواز گیا۔مرحوم کوشاعراہل بیتؓ کے طور پر بہت پزیرائی ملی۔انہوںنے 1974کی تحریک ختم نبوت میں بھی مجاہدانہ کردار اداکیا اور قید بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...