مخالفین نے نواز شریف کی کردار کشی کیلئے ہر حربہ استعمال کیا: مدثر قیوم ناہرا 

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) مخالفین نے میاں محمد نواز شریف کی کردار کشی کے لئے ہر حربہ استعمال کیا،قائد نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت اللہ تعالیٰ پر اعتقاد کا نتیجہ ہے، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی رہنماءحاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے، چوہدری مظہر قیوم ناہرا سابق چیئرمین ضلع کونسل گوجرانوالہ، چوہدری اظہر قیوم ناہرا سابق ایم این اے اور اقبال صدیق سدھو سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے میاں محمد نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں بری کرنے کے فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ان کے خاندان اور ساتھیوں کو توڑنے کے لئے ہر قسم کا ظلم و جبر کیا گیا، حتیٰ کہ جیل میں ان کی زندگی کو دا¶ پر لگایا گیا مگر قائد میاں محمد نواز شریف نے تمام حالات کا ہمت جرات و بہادری اور صبر سے مقابلہ کیا اور اپنا معاملہ اللہ پاک پر چھوڑا، جس کی وجہ سے آج نواز شریف ہر محاذ پر ہر مقام پر باوقار اور عزت و احترام کے ساتھ کھڑا ہے اور اللہ پاک نے انہیں عزتوں سے نواز رہا ہے جبکہ مخالفین رسوا ہو کر اپنے اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن