کامونکی(نمائندہ خصوصی)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی اور جماعت اہل سنت کے زیراہتمام 63 اجتماعی شادیاں گزشتہ روز بخیروخوبی سرانجام پائیں،ہر جوڑے کو ڈھائی لاکھ روپے مالیت کا جہیز دیا گیا،سرپرست المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی حاجی محمد حنیف طیب،جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی نائب امیر الحاج امجد علی چشتی،وزیر مملکت برائے سیاحت سید وصی شاہ،سابق وفاقی وزیر رانا نذیر احمد خاں،پیر سید جمیل الرحمن چشتی،حاجی محمد شفیق خرم،چودھری احسان اللہ ورک،سید عابد حسین شاہ،سید امداد حسین شاہ،حاجی محمد علی چشتی،صاحبزادہ حامد رضا،انعام اسماعیل چشتی ودیگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستحق بچیوں کی شادیوں کا اہتمام کرنا کارخیر ہے جس میں ہم سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی اور جماعت اہل سنت عرصہ دراز سے اجتماعی شادیوں کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے جس سے ابتک 981 شادیاں ہوچکی ہیں۔
کامونکی:63جوڑوں کی شادی ،ہر جوڑے کو ڈھائی لاکھ کا جہیز دیا گیا
Nov 30, 2023