اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹرسے)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکز ی رہنما ناصر بٹ، امیدوار حلقہ پی پی 11راولپنڈی رضوان عباسی اور ملک عرفان افسر نے قائد مسلم لیگ میاں نوازشریف کی ایون فیلڈریفرنس میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے بری ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ ا نصاف کا بول بالا ہوگیا میاں نوازشریف کے خلاف قائم مقدمات جھوٹ پر مبنی تھے جن میں وہ سرخرو ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف قائم مقدمات کے باعث پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ملک میں ترقی کا پہیہ رک گیا اور معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا پانامہ پیپزز کی آڑ میں چند مفادپرستوں نے ملکی مفادات کو نقصان پہنچایا جس کے اثرات آج پاکستان اور اس کے عوام برداشت کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک ایسے نااہل شخص کو قوم پر مسلط کیاگیا جس نے بعد میں فوجی تنصیبات تک پر حملے کروائے انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف پھر ملک کی بھاگ ڈورسنبھال کرملکی معیشت کو اپنے ٹریک پر ڈالیں گے۔اس موقع پر سردار طارق ،ملک سلطان،حافظ عبداللہ بٹ ،حاجی انور الحق اور چوہدری شاکر نے مٹھائی تقسیم کی۔