شافع حسین کا دورہ چائنیز قونصلیٹ ،ژاؤ شریں سے ملاقات ،سرمایہ کاری،سکیورٹی پر گفتگو 

Nov 30, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے چائنیز قونصلیٹ کا دورہ کیا۔چینی قونصل جنرل ژاؤ شریں سے ملاقات کی۔ پنجاب میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری،چینی سرمایہ کاروں کی سکیورٹی اور اگلے ماہ پنجاب کے اعلیٰ سطح کے وفد کے دورہ چین پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے معاہدے کی تجدید پر بھی بات چیت کی گئی۔ چینی قونصل جنرل نے پنجاب میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عندیہ دیدیا۔ ملاقات میں چین اور پنجاب کے مابین زراعت،توانائی،ٹیکنیکل ایجوکیشن، ٹیکسٹائل اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاگیا۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا چین کی متعدد کمپنیوں نے پنجاب میں بڑی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ چین کی مزید سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرینگے۔

مزیدخبریں