لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ سیشن۔تمام کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ،بائولنگ اور فلیڈنگ سیشنز میں حصہ لیا۔پاکستان آج اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں اپنا افتتاحی میچ بھارت کیخلاف دبئی میں کھیلے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح دس بجے شروع ہوگا۔آج دوسرا میچ متحدہ عرب امارات اور جاپان کی ٹیموں کے درمیان صبح دس بجے کھیلا جائیگا۔ بنگلہ دیش نے افتتاحی میچ میں افغانستان کو45رنز سے ہرا دیا ۔ بنگلہ دیش انڈر 19ٹیم نے 9وکٹوں پر 228رنز بنائے ۔کپتان عزیز الحکیم نے 103رنز کی اننگز کھیلی۔ افغان ٹیم 47.5اوورز میں 183رنز پر آئوٹ ہوگئی ۔ سری لنکا نے نیپال کو 55رنز سے ہرا دیا ۔ سری لنکا انڈر19ٹیم 233رنز پر آئوٹ ہوگئی ۔ نیپال انڈر19ٹیم 178رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔