لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او بلا ل صدیق کمیانہ کی زیرِ نگرانی لاہور پولیس نے رواں سال منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیوں میں 9345ملزمان کو گرفتار کرکے 9057مقدمات کا اندراج کیاہے۔ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ ملزمان سے 7097کلو چرس، 407کلو افیون،263 کلو ہیروئین،163کلو آئس اور 62347لیٹر شراب برآمدکی گئی ہے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے منشیات فروشوں اور سمگلرز کیخلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ ماڈرن ڈرگز کی خریدو فروخت، آن لائن سپلائی اور استعمال کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔