لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کے قوت سماعت سے متاثرہ5 بچوں کی کوکلیئر امپلانٹ سرجریز کیلئے 98 لاکھ روپے فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ کوکلیئر امپلانٹ سرجریز کے بعد پانچوں بچوں کی سماعت کا مسئلہ حل ہو جائیگا،بیماری سے صحت یابی کے بعد پانچوں بچے نارمل زندگی اور تعلیم حاصل کرکے اپنے مستقبل سنواریں گے۔ پنجاب پولیس اس سے قبل لگ بھگ 20 سے زائد ملازمین کے بچوں کی کوکلیئر امپلانٹ سرجریز کروا چکی ہے۔لاکھوں روپے مالیت کی اسیسریز بھی فراہم کی گئی ہیں۔ پھول پراجیکٹ کے تحت تھیلیسیمیا اور سیریبل پالسی سے متاثرہ بچوں کو علاج معالجے میں ماہانہ وظائف فراہم کئے جارہے ہیں، پولیس ملازمین کے بچوں کی ہیلتھ و ایجوکیشن ویلفیئر کیلئے مزید اقدامات جاری رہیں گے۔