لاہور (نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آج سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا۔آئی جی پنجاب نے زیر علاج زخمی پولیس افسران، اہلکاروں اور رینجرز جوانوں سے ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے ایس پی محمد فاروق بھٹہ، کانسٹیبلز سمیع اللہ، واجد علی اور رینجرز اہلکاروں کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔ انہوں نے زخمی پولیس اور رینجرز افسران و اہلکاروں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔