شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ایم پی اے اویس عمر ورک نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں توڑ پھوڑ اور پک اینڈ چوز کی پالیسی سے جمہوریت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہاہے حکمران تحریک انصاف کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے اس لئے وہ تحریک انصاف پر پابندی لگانے کے بارے میں مختلف صوبوں کی اسمبلیوں سے قراردادیں پاس کرارہے ہیں مگر عوام کے دلوں میں بانی پی ٹی آئی کی محبت کو نہیں نکالا جا سکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا اویس عمر ورک نے کہا کہ قرضے لے کر زرمبادلہ کے ذخائر کو زیادہ ظاہر کیا جارہا ہے۔