ڈپٹی کمشنر قصورکی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس 

قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر قصور / چیئر مین ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ڈ ی سی کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ ڈاکٹر مریم، ڈی ایچ او ڈاکٹر ولید، کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹر عبدالحسیب خاں نیازی،فارما ایسوٹیکل ایکسپرٹ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر پرویز اختر شاہ، ڈرگ کنٹرولر خلیل احمد‘ڈرگ انسپکٹر چونیاں لائیق الرحمن خان‘ڈرگ انسپکٹر کوٹ رادھاکشن محمد اسلم اور دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر غیر قانونی طور پر چلائے جانیوالے 8میڈیکل سٹوروں اور کلینکس کے کیسوں کی سماعت ہوئی۔ تمام کیسوں کا جائزہ لیکر3میڈیکل سٹوروں /کلینکس کے کیس مزید کارروائی کیلئے ڈرگ کورٹ بھیجنے، 2 کو وارننگ دی گئی‘ 1 کیس کو دوبارہ وزٹ کرنے‘ 1کیس کی دوبارہ انکوائری جبکہ ایک کیس کا فیصلہ آئندہ میٹنگ میں کرنیکا فیصلہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان کا کہنا تھا کہ جعلی، غیر معیاری و ان رجسٹرڈ ادویات کا کاروبار کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...