شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کمرشل بلڈنگز کی غیر قانونی تعمیر کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عثمان جلیس کو انکوائری کی ہدایت کردی ہے۔ میونسپل کمیٹی شیخوپورہ کے بلڈنگز انسپکٹرز نے رشوت ستانی کا نیا فارمولہ اختیار کرلیا لاکھوں روپے وصول کرکے بلڈنگز تعمیر کرنے کی اجازت دینے کے ساتھ ہی متعلقہ تھانہ میں استغاثہ بھی جمع کروا یا جارہا ہے جس کا مقصد کاروائی نہیں بلکہ ریکارڈ کی درستگی ہوتا ہے تاکہ اعلیٰ حکام کی طرف سے عوامی شکایات پر نوٹس لینے کی صورت میں استغاثہ کو سہارا بنایا جاسکے اور اسے اپنی کی گئی قانونی کارروائی کے طور پر استعمال کرکے خود کو بچاسکیں اس نئے ہتھکنڈے میں بعض پولیس ملازمین بھی انکے ساتھ ملے ہوئے ہیں جو استغاثہ کی راز داری کا کام کرتے ہیں اور بلڈنگز انسپکٹرز کے کہنے کے بغیر اسے سامنے نہیں لاتے نہ ہی مقدمہ درج کیا جاتا ہے ، کمرشل بلڈنگز کی تعمیر کی بابت لاکھوں روپے قومی خزانہ میں جمع کروانا ہوتے ہیں۔