ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو روزانہ کی بنیاد پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل سن کر انکے فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کے سیوریج ، ریونیو ، صفائی ستھرائی و دیگر عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسروں کو احکامات جاری کیے۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب نے اوپن ڈور پالیسی کے حوالے سے گفتگو کرتے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت روزانہ صبح 10 بجے سے ساڑھے 11 بجے تک تمام ضلعی افسران عوامی مسائل سن رہے ہیں ، عوام کے مسائل کا حل اور شکایات کا فوری ازالہ پنجاب حکومت کی پالیسی اور ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔