قصور (نمائندہ نوائے وقت) کالی پل کے قریب تیز رفتارمسافرگاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر،حادثے میں دس سالہ بچی جاں بحق اور ماں شدید زخمی ہو گئی ۔ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار لاہور کی رہائشی سارہ بی بی اور دس سالہ زنیرہ شدید زخمی ہوئی ۔زخمی بچی کو ہسپتا ل منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
قصور: تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر‘ 10 سالہ بچی جاں بحق
Nov 30, 2024