نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)چوری کا برآمد شدہ مال خوردبرد کرنے پرپنجاب پولیس کے سب انسپکٹر ارشد کے خلاف تھانہ نارنگ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 2020 میں تھانہ نارنگ میں دو چکیاں چوری ہوئیں سب انسپکٹر ارشد علی تھانہ نارنگ میں تعینات تھااس نے اصل مال مسروقہ کی بجائے کوئی اور چکیاں پولیس مال خانہ میں جمع کرائیں اختیارات کاناجائز استعمال کرنے پر عدالتی حکم پرسب انسپکٹر سیف اللہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے کارروائی کاآغاز کر دیا گیا ہے ۔