گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ون یونٹی گروپ کے سینئر رہنما اور معروف کاروباری شخصیت اظہر اسلم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جم خانہ کے معاملات میں کرپشن کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں اور جم خانہ میں سابقہ زیر اقتدار عناصروں کی غفلت اور بدعنوانی کے واضح ثبوت ہیں جنہوں نے اپنے ذاتی مفادات کیلئے ادارے کا استحصال کیا اور عوام کے حقوق کو نظر انداز کیا یہ بدعنوانی عوامی وسائل کے بے دریغ لوٹ مار کا سبب بنی۔ اس صورتحال کے پیش نظر ہم گوجرانوالہ کے اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور ملوث کرپٹ افراد کیخلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے۔
جم خانہ کے معاملات میں کرپشن کے الزامات سامنے آئے ہیں:اظہر اسلم
Nov 30, 2024