حافظ آباد: 35ایکٹر سے زائد اراضی کے نیلام عام کا شیڈول جاری 

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر 35ایکٹر سے زائد سرکاری اراضی کے نیلام عام کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ مختلف مقامات پر سرکاری اراضی کی نیلامی 2دسمبر کو دن گیارہ بجے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے کانفرنس ہال میں منعقد ہو گی۔ ڈپٹی کمشنر عبد الرزاق کاکہنا تھا کہ بولی میں حصہ لینے والے افراد حکومتی و محکمانہ شرائط او رقواعدو ضوابط کے مطابق  زر ضمانت کے لیے مقررہ تاریخ سے قبل اپنے  چیک جمع کرو ائینگے۔شیڈول کے مطابق تمام سرکاری اراضی کی پہلی بولی2دسمبر کو دن گیارہ بجے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حافظ آباد کے کانفرنس ہال میں منعقد ہو گی۔نیلام عام میں سرکاری اراضی کی بولی کو میرٹ اور شفاف طریقے سے کی جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن