گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں ایس سی سی ایل او کا 19 واں اجلاس منعقد ہو ا۔متعلقہ افسران نے صوبہ بھر کے امن و امان کی صورتحال بارے بریفنگ دی۔کابینہ کمیٹی نے عام انتخابات 2024 میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر تنصیب شدہ سی سی ٹی وی کیمروں کی خریداری کے واجبات کی منظوری دے دی۔خواجہ سلمان رفیق کا اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا پنجاب میں امن و امان کو یقینی بنانے پر پنجاب پولیس و دیگر اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیح ہے۔