میٹرک سالانہ امتحانات شیڈول کے مطابق 4مارچ سے شروع ہونگے:پروفیسر نعیم بٹ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )میٹرک بورڈ کے سالانہ امتحانات شیڈول کے مطابق 4مارچ سے شروع ہونگے،ان میں کسی قسم کی کوئی ردوبدل نہیں کی گئی،پیپر پیٹرن 2024  بورڈ کی ویب سائیڈ پر موجود ہے ،2025کے امتحانات بھی اسی کے مطابق ہونگے۔پیپر یا شیڈول امتحانات میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔اگر شیڈول امتحانات میں کوئی تبدیلی کی جائے تو گوجرانوالہ بورڈ اس کا فوری طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیتا ہے۔طلبہ اور سکولز مالکان کسی ابہام کا شکار نہ ہوں سوشل میڈیا پر شیڈول امتحانات میں تبدیلی کی خبریں بے بنیاد ہے۔ان خیالات کا اظہار کنٹرولر امتحانات بورڈ پروفیسر نعیم بٹ نے جناح ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکول کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن