گوجرانوالہ: مختلف کالجز کے پرنسپلزکے اعزاز میں بیسٹ اچیومنٹ ایوارڈتقریب   

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ہائیر ایجوکیشن پنجاب عمران اکرم چوہان نے کہا ہے کہ استاد ہماری زندگی میں بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ ایک اچھا استاد اپنے طالب علم کو کہاں سے کہاں پہنچا سکتا ہے اس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ہے۔ استاد اپنے طلباء کو ایک اعلیٰ مقام تک پہنچانے کے لئے اپنی پوری زندگی وقف کردیتا ہے۔والدین کے بعد ایک استاد ہی ہے جو بچوں کو ان کی زندگی کے ہدف تک پہنچانے میں اہم رول ادا کرتا ہے۔اسی لئے کہا جاتا ہے کہ کسی بھی اچھے سماج کے لئے ایک اچھے ٹیچر اور والدین کا ہونا بہت ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گریجویٹ گرلز کالج سیٹلائٹ ٹاؤن میں مختلف کالجز کیپرنسپلزکے اعزاز میں بیسٹ اچیومنٹ ایوارڈ سرمنی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شعیب عاشق بٹ ،پرنسپل ادارہ سعدیہ آصف ،سمیت مردو خواتین نے تقریب میں شرکت کی ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...