کامونکی(نمائندہ خصوصی)چوری کی دو وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے اور طلائی زیورات سے محروم کر دیاگیا،بتایاگیا ہے کہ تھانہ واہنڈو کے علاقہ چناواں میں آسیہ بی بی نے جگہ کی رجسٹری کیلئے گھر میں پندرہ لاکھ روپے رکھے ہوئے تھے کہ چور آہنی گرل کاٹ کر گھر میں داخل ہوکر سیف الماری توڑ کر پندرہ لاکھ روپے اور ایک تولہ طلائی زیور چرا کر لے گئے۔ موڑ ایمن آباد میں تنویر بھلر اہل خانہ کے ہمراہ شادی پرگیا ہوا تھا کہ چور دروازے کا کنڈا توڑ کر گھر سے ایک لاکھ روپے تیس ہزار اور سوا تولہ طلائی زیور چوری کرکے لے گئے۔