پنجاب اسمبلی ، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ایچ آر ایم آئی ایس نفاذ کیلئے معاہدہ

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پنجاب اسمبلی اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے درمیان اسمبلی ملازمین کیلئے جدید ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے نفاذ کیلئے معاہدے پر دستخط ہوئے۔ معاہدے کے تحت اسمبلی میں شفافیت، کارکردگی، اور انتظامی امور میں انقلابی تبدیلیاں لائی جائیں گی۔ چودھری عامر حبیب نے پنجاب اسمبلی اور چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے معاہدے پر دستخط کئے۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی چودھری عامر حبیب نے کہا جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے اسمبلی کی خدمات کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ایچ آر ایم آئی ایس نظام ملازمین کا ڈیٹا، حاضری اور انوینٹری سسٹم کو خودکار بنائے گا۔

ای پیپر دی نیشن