یوکرائن کو جوہری ہتھیار دیئے تو تمام فوجی وسائل استعمال کرینگے: روسی صدر کی دھمکی

ماسکو(آئی این پی )روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے  دھمکی دی ہے   یوکرائن کو جوہری ہتھیار دئیے گئے تو تمام تر فوجی وسائل استعمال کریں گے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں روسی صدر نے کہا ہے کہ یوکرائن کے ہر اقدام کو مانیٹر کریں گے، جارحیت کے ہر قدم کا جواب دینے کے لیے روس تیار ہے، جیسا کہ میں نے بارہا کہا ہے ہمیشہ ہماری طرف سے جواب آئے گا۔جس ملک کے ساتھ ہم جنگ میں ہیں اگر وہ جوہری طاقت بن جاتا ہے تو ہم اس صورت میں اپنے تمام تر فوجی وسائل استعمال کریں گے ۔  اگر سرکاری طور پر کوئی کسی چیز کو منتقل کرتا ہے تو اس کا مطلب ان تمام عدم پھیلا کے وعدوں کی خلاف ورزی ہو گی جو انہوں نے کیے ہیں۔یوکرین کے لیے جوہری ہتھیار بنانا عملی طور پر ناممکن ہے لیکن یہ ممکن ہے وہ کسی قسم کا ڈرٹی بم بنا سکے جو روایتی بم ہے جو تابکار مواد سے لیس ہے، اگر ایسا ہوا تو روس مناسب جواب دے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...