لاہور(خبرنگار)عدالتی احکامات نظر انداز کرنے پر خاتون اسسٹنٹ کمشنر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری, لاہور ہائیکورٹ نے اسسٹنٹ کمشنر کامونکی ماہم واحد کو سوموار کے روز عدالت پیش کرنیکا حکم دیدیا۔جسٹس احمد ندیم ارشد نے شہری نثار احمد کی درخواست پر سماعت کی۔جسٹس احمد ندیم ارشد نے چیف آفیسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا بغیر نوٹس آپ لوگوں کی د کانیں سیل کرتے ہیں ، طلبی کے باوجود افسر پیش نہیں ہوتے۔