لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مختلف سیکٹرز کی 2 ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 24 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔ صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں مقامی زرعی مشینری کے ذریعے وزیر اعلیٰ فنڈ برائے ای میکنائزیشن کے فروغ کیلئے 19کروڑ 82لاکھ روپے اور کالا باغ میں دریائے سندھ پر سیاحوں کیلئے کیبل کار کے قیام اور ڈیزائن کیلئے 4کروڑ 10لاکھ روپے شامل ہیں۔