لاہور(خبرنگار)نو مئی عسکری ٹاور حملہ سمیت 3مقدمات,صدر پی ٹی آئی لاہور امتیاز محمود شیخ کی عبوری ضمانتوں پر سماعت,عدالت نے امتیاز محمود شیخ کی عبوری ضمانت میں 6 دسمبر تک توسیع کر دی.تفصیلات کیمطابق عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر امتیاز محمود شیخ عدالت میں پیش ہوئے،انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے سماعت کی۔