پیرس ( صاحبزادہ عتیق الرحمن سے ) سرائے عالمگیر میں قتل ہونیوالے نوجوان خرم شبیر کے بوڑھے والدین اور فیملی نے پیرس میں ایک احتجاجی آرگنائزر کیا، جس میں سینکڑوں اوورسیز پاکستانیوں نے شرکت کی۔ مقتول خرم شبیر کے بوڑھے والدین نے کہا وزیراعلیٰ مریم نواز ہمیں انصاف دلائیں اور ہمارے اکلوتے بیٹے کے قاتل کو عبرتناک سزا دلوائیں۔ رشوت لیکر ہمارے مقتول بیٹے کا کیس خراب کرنیوالے پولیس افسران کو نوکریوں سے فارغ کریں۔ مظاہرے کے شرکاء نے قاتلوں کے اثر و رسوخ اور پولیس گردی کی سخت مذمت کی۔ مظاہرین نے پنجاب پولیس کے ڈی ایس پی حامد باجوہ اور قاتل کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے خرم شبیر کو انصاف دو ، مقتول خاندان کو انصاف دو ، قاتل کلیم اللہ کو پھانسی دو، کرپٹ ڈی ایس پی حامد باجوہ کو سزا دو جیسے نعرے لگائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس کی 3 تفتیشی ٹیموں نے قاتل کلیم اللہ کو گناہ گار قرار دیکر سخت سزا کا مطالبہ کیا۔