لاہور(خصوصی نامہ نگار) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی،نائب مہتمم دوم واستاذ الحدیث صاحبزادہ مولانا حافظ زبیر حسن اور ناظم تعلیمات و استاذ الحدیث مولانا محمد یوسف خان عمرہ کی سعادت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔حرمین شریفین میں وطن عزیز کی سا لمیت واستحکام،قیام امن، غزہ وفلسطین اورکشمیر و برما کے مظلوم مسلمانوں کی مددوآزادی،دینی مدارس کے تحفظ و ترقی کیلئے بھی خصوصی دعائیں کیں۔