مولانا فضل الرحیم اشرفی ، دیگر علماء عمرہ کی سعادت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

Nov 30, 2024

لاہور(خصوصی نامہ نگار) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی،نائب مہتمم دوم واستاذ الحدیث صاحبزادہ مولانا حافظ زبیر حسن اور ناظم تعلیمات و استاذ الحدیث مولانا محمد یوسف خان عمرہ کی سعادت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔حرمین شریفین میں وطن عزیز کی سا  لمیت واستحکام،قیام امن، غزہ وفلسطین اورکشمیر و برما کے مظلوم مسلمانوں کی مددوآزادی،دینی مدارس کے تحفظ و ترقی کیلئے بھی خصوصی دعائیں کیں۔

مزیدخبریں