لاہور(نیوز رپورٹر) دفتر محتسب پنجاب میں شکایت کنندگان نے سرکاری زمین اور گزرگاہوں پر ناجائز قبضے سے متعلق شکایات درج کرائیں۔ جس کے نتیجے میں 12 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 9 کنال 7 مرلے سرکاری زمین قبضہ مافیا سے واگزار کر لی گئی۔ مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 65 درخواست گزاروں کو ان کے زیر التواء واجبات کی ادائیگی بھی کی گئی۔ ان میں سے 2 درخواست گزاروں کو ماہانہ مالی امداد کی مد میں 38 لاکھ روپے، 7 درخواست گزاروں کو ڈیتھ گرانٹ اور میرج گرانٹ کی مد میں 17 لاکھ 15 ہزار روپے، 2 درخواست گزاروں کو گروپ انشورنس کلیم کی مد میں 2 لاکھ 69 ہزار روپے اور 54 درخواست گزاروں کو تعلیمی وظائف کی مد میں 16 لاکھ 42 ہزار روپے کی ادائیگی کی گئی۔متاثرہ سائلین نے بروقت انصاف اور شکایات کے فوری ازالے پر شکریہ ادا کیا۔