لاہور (نیوزرپورٹر) ملی رکشہ یونین کے زیر اہتمام ریلوئے سٹیشن پر یکجہتی فلسطین ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ یکجہتی فلسطین ریلی میں زندہ دلان لاہور اور رکشہ ڈرائیورز کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یکجہتی فلسطین ریلی سے مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی، ملی رکشہ یونین کے صدر رانا شمشاد، حافظ نوید سمیت دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو صرف فلسطینی عوام سے یکجہتی کے اظہار تک محدود رہنے کے بجائے عملی اقدامات کرکے فلسطین میں جاری انسانیت سوز مظالم کو بند کرانا چاہیے۔ اقوام متحدہ نے 44 سال قبل فلسطینیوں سے یکجہتی کے دن کا اعلان تو کر دیا لیکن فلسطینی عوام کے حقوق کی بحالی اور اسرائیلی ریاست کے جنگی جرائم کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ یہ صورتحال عالمی برادری کی بے حسی اور انسانی حقوق کے دعووں کی نفی ہے۔
ملی رکشہ یونین کی یکجہتی فلسطین ریلی ،مظالم بند کرانے کیلئے عملی اقدامات کا مطالبہ
Nov 30, 2024