نوشہرہ ورکاں؍ وزیر آباد؍ چنیوٹ (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) مختلف واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد نے خود کشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرہ ورکاں کے محلہ رڑوالہ کی رہائشی 40 سالہ زاہدہ بی بی نے گھریلو حالات سے دل برداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں نگل لیں اور ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ خاتون کا دبئی میں مقیم اس کے شوہر محبوب علی اور مقامی فیکٹری میں کام کرنے والے جواں سالہ بیٹے سے خرچے کے لئے اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ دریں اثناء مطابق وزیرآباد کے علاقہ عابد کالونی دھونکل روڈ کا رہائشی 47 سالہ ارسلان جی ٹی روڈ ڈبل پھاٹک وزیرآباد کے قریب ٹی سٹال چلاتا تھا۔ گھریلو ناچاقی پر تیزاب پی کر خودکشی کر لی۔ متوفی نے خودکشی سے قبل قبر پر چڑھانے کے لیے پھول، مصلے، کفن اور تدفین کے لیے رقم اپنی جیب میں رکھ کر خودکشی کی۔ چنیوٹ کے محلہ دلخوشاب کے رہائشی ارشد شمسی نے گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
گھریلو حالات پر نوشہرہ ورکاں میں خاتون، محنت کش کی وزیر آباد، چنیوٹ میں نوجوان کی خودکشی
Nov 30, 2024